صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | قصیدۂ نور | Subh Taiba Mein Hui Bat.ta Hai Bada Noor Ka Lyrics in Urdu
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا باغِ طیبہ میں سُہانا پُھول پُھولا نور کا مستِ بو ہیں بُلبُلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا بارہویں کے چاند کا مُجرا ہے سجدہ نور کا بارہ بُرجوں سے جُھکا ایک اِک سِتارہ نور کا اُن کے قَصْرِ قَدْر سے خُلْد ایک کمرہ نور کا سِدْرَہ پائیں باغ میں ننھا سا پودا نور کا عرش بھی، فِردوس بھی اس شاہِ والا نور کا یہ مُثَمَّن بُرج وہ مُشکُوئے اَعلیٰ نور کا آئی بدعت، چھائی ظلمت، رنگ بدلا نور کا ماہِ سُنّت مِہْرِ طَلْعت ! لے لے بدلا نور کا تیرے ہی ماتھے رہا، اے جان ! سہرا نور کا بخت جاگا نور کا، چمکا ستارا نور کا میں گدا تو بادشاہ بھر دے پِیالہ نور کا نور دِن دُونا تِرا، دے ڈال صدقہ نور کا تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا رُخ ہے قبلہ نور کا، اَبرو ہے کعبہ نور کا پُشت پر ڈَھلکا سرِ انور سے شَمْلَہ نور کا دیکھیں موسیٰ طُور سے اُترا صَحِیفہ نور کا تاج والے ! دیکھ کر تیرا عِمامہ نور کا سر جھکاتے ہیں الٰہی بول بالا نور بِینِیٔ پُرنور پر رَخشاں ہے بُکّہ نور کا ہے لِوَاءُ الْحَمْد پر اُڑتا پھَریرا نور کا مُص...